Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

حماس نے فلسطینیوں کی بے دخلی کا امریکی منصوبہ مسترد کر دیا

غزہ: فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس منصوبے کو سختی سے مسترد کر دیا ہے، جس کے تحت فلسطینیوں کو ان کی زمین سے بے دخل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ غزہ کے عوام کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات پر حماس نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ وہ اس امریکی تجویز کو ناکام بنا دے گی، حماس کے سیاسی بیورو کے رکن نے غزہ کی پٹی کے مکینوں کو مصر اور اردن منتقل کرنے کے امریکی صدر کے خیال کو ناکام کرنے کا عزم کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح ہمارے لوگ کئی دہائیوں میں نقل مکانی اور ایک متبادل وطن کے تمام منصوبے ناکام بناتے آرہے ہیں وہ ایسے منصوبوں کو بھی ناکام بنائیں گے۔
تحریک اسلامی جہاد نے بھی اس تجویز کی مذمت کی اور کہا ہے کہ یہ تجویز جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے، انہوں نے ٹیلی گرام پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ پر ایک بیان میں کہا کہ ہم امریکی صدر کے ان بیانات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں جو ہمارے لوگوں کو اپنی سرزمین چھوڑنے پر مجبور کرکے جنگی جرائم کے ارتکاب کو جاری رکھنے کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔
دوسری جانب انتہا پسند اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر اور انتہا پسند وزیر خزانہ بزلیل سموٹریچ نے ٹرمپ کے خیال کی تعریف کرتے ہوئے اسے بہت اچھا قرار دیا۔
یاد رہے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے قاہرہ اور عمان نے غزہ کی پٹی کی آبادی کی منتقلی کے کسی بھی اسرائیلی یا دوسرے منصوبے کو مستقل طور پر مسترد کیا اور اسے دوسری نقل مکانی کی مہم قرار دیا، انہوں نے فلسطینیوں کے اپنی زمین اور گھروں میں رہنے کے حق پر بھی بار بار زور دیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular