
غزہ: حماس نے لبنان کے جنوبی علاقے سے اسرائیل کے شمال میں میزائل داغے ہیں۔ حماس کی طرف سے بتایا گیا گیا ہے کہ یہ دونوں میزائل گراڈ طرز کے تھے۔ القسام بریگیڈ نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر ایک اور بیان میں کہا ہے کہ اس نے اسرائیلی فوج کی 769 ویں ایسٹرن بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر اور بیت ہلل میں ہوائی اڈے کی بیرکوں پر بم گرائے ہیں۔ ہم نے اسرائیل میں دو عسکری اہداف کو 40 میزائیلوں سے نشانہ بنایا.


































