
غزہ : حماس نے گزشتہ ایک ہفتے میں اسرائیل کو شدید جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔ خان یونس اور جنوبی غزہ میں شدید لڑائی میں 53 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے۔ حماس نے غزہ کو اسرائیلی فوج کے لیے موت کی وادی میں تبدیل کردیا ہے۔تمام تر جدید آلات کے ساتھ اسرائیلی فوج ایک سو بارہ روز سے جاری جنگ میں اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ حماس کی چھاپہ مار کارروائیوں میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 53 اسرائیلی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔ جن میں سے کئی زخمی تاحیات معذور ہو چکے ہیں۔ حماس کے مطابق اس نے غاصب فوج کی اڑسٹھ گاڑیاں بھی تباہ کردی ہیں.


































