
غزہ : حماس نے ایک اور اسرائیلی یرغمالی کی لاش اسرائیل کے حوالے کر دی ہے۔ جبکہ اسرائیلی حملے میں تیرا فلسطینی زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی قیدی کی لاش غزہ سٹی سے دریافت ہوئی تھی جسے ریڈ کراس کے ذریعے اسرائیل منتقل کیا گیا۔ حماس نے اب تک 28 میں سے 26 یرغمالیوں کی لاشیں حوالے کر دی ہیں۔
اسرائیلی ذرائع نے اشارہ دیا ہےکہ باقی دو یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی کے بدلے میں تل ابیب رفح میں پھنسے ہوئے حماس کے جنگجوؤں کے معاملے کے حل کو قبول کر سکتا ہے۔
ادھر اسرائیل کی جنگ بندی کے باوجود غزہ میں جارحیت جاری ہے۔ غزہ سٹی میں اسرائیلی ڈرون نے بے گھر افراد کے پناہ گاہ اسکول کو نشانہ بنایا۔ اس حملے میں تیرا فلسطینی زخمی ہوگئے۔


































