
غزہ : حماس نے اسرائیلی حملوں میں مارے گئے خاتون اور دو بچوں سمیت چار اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں انٹرنیشنل ریڈ کراس کے حوالے کردیں۔ مزاحمت کار چاروں لاشوں کو لیکر خان یونس پہنچے جہاں انہیں انٹرنیشنل ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا۔ اس میں شری بیباس اور اس کے دو بچوں کی لاشیں بھی شامل ہیں۔ حماس کا کہنا ہے کہ چاروں قیدی اسرائیلی حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔
ریڈ کراس کی ٹیم نے لاشوں کو اسرائیلی فوج کے حوالے کردیا۔ اسرائیلی انتظامیہ کا کہناہے کہ لاشوں کی شناخت کیلئے فرانزک کیا جائے گا۔ جس میں اڑتالیس گھنٹے لگیں گے جس کے بعد لاشوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔
حماس کی جانب سے چھ زندہ اسیروں کو ہفتے کو اسرائیل کے حوالے کیا جائے گا۔


































