Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

حماس نے 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی نعشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دیں

غزہ: خبر رساں اداروں کے مطابق حماس کے عہدیدار نے کہا کہ 4 اسرائیلیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دی گئی ہیں، وہ اب فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے منتظر ہیں۔ دوسری جانب حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے اسرائیل کے حوالے کی جانے والی لاشوں کی شناخت ظاہر کردی ہے۔ ابوعبیدہ کے مطابق یہ لاشیں اتساحی عیدان، ایتسیک الجریط، اوھاد یہلومی اور شلومو منصور نامی یرغمالیوں کی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی سکیورٹی اہلکار نے بھی حماس سے 4 لاشیں ریڈ کراس کو ملنے کی تصدیق کر دی ہے۔ خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت اب اسرائیل کی جانب سے 620 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا انتظار ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے پیدا ہونے والے بحران کو حل کرنے کے لیے حماس اور اسرائیل کے درمیان 4 مزید قیدیوں کی لاشوں کے بدلے 620 فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر اتفاق ہوا تھا۔
ادھر روسی وزیر خارجہ سر گئی لاروف نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ منصوبہ ٹائم بم ہے، مشرق وسطیٰ کی سلامتی فلسطینیوں کی آباد کاری سے داؤ پر لگ جائے گی، فلسطینی ریاست کے قیام کا مسئلہ اہمیت اختیار کر چکا ہے۔
سرگئی لاروف نے مزید کہا کہ امریکی صدر 20 لاکھ کی آبادی کو مستقل طور پر ان کی سرزمین سے محروم کرنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular