Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

قید میں حماس کا سلوک شریفانہ، نرم اور اچھا تھا، اسرائیلی خاتون

غزہ: انسانی ہمدردی کی بنیاد پر حماس کی قید سے رہائی پانیوالے خاتون نے کہاہےکہ دوران حراست حماس کا سلوک شریفانہ نرم اور اچھا تھا۔ 85 سالہ اسرائیلی خاتون یوچیوڈ لیفشٹز نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مجھے اور میرے ساتھی مغویان کو دوران حراست ہر دو یا تین دن بعد ڈاکٹر بھی دیکھتا رہا اور ہماری ہر طرح کی ضروریات کا خیال رکھا گیا۔ جہاں انہیں رکھا گیا تھا اس جگہ کے بارے میں خاتون نے کہا یہ مکڑی کے جالے کی طرح کوئی پیچیدہ سی سرنگ تھی۔ جس پر وہ اپنے دیگر مغوی ساتھیوں کے ساتھ محبوس تھیں۔ یہاں حماس کے لوگوں کا سلوک نرمی والا تھا اور ہماری ضروریات کا خیال رکھا جاتا تھا۔
ادھر اسرائیلی فوج نے یرغمالیوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والوں کو انعام کی ترغیب دے دی۔ اسرائیلی فوج نے یرغمالیوں کے ٹھکانے اور درست معلومات فراہم کرنے پر نقد رقم دینے اور تحفظ کی پیشکش کے پمفلٹ فضا سے غزہ میں گرائے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular