
دوحہ: حماس نے بیت المقدس کو بچانے کیلئے یکم رمضان المبارک کو اقصیٰ مارچ کی اپیل کردی۔ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ ہم یروشلم اور مغربی کنارے کے فلسطینیوں سے رمضان المبارک کے پہلے دن الاقصیٰ کی طرف مارچ کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ بیروت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ اور دیگر مقدس مقامات کا انتظام بین الاقوامی قانون کے مطابق ہونا چاہیے ہمارے لوگ ہر قسم کی مزاحمت کے ساتھ اپنی مساجد، گرجا گھروں اور مقدس مقامات کا دفاع کریں گے۔ ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ مسجد الاقصیٰ اور غزہ کا محاصرہ ایک جیسا ہے۔ تمام فلسطینی مسجد اقصیٰ تک رسائی پر پابندیوں کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ مسجد اقصیٰ اور دیگر مقدس مقامات کا انتظام بین الاقوامی قانون کے مطابق ہونا چاہیے۔ ہمارے لوگ ہر قسم کی مزاحمت کے ساتھ اپنی مساجد، گرجا گھروں اور مقدس مقامات کا دفاع کریں گے۔ حماس رہنما نے کہا کہ مغربی کنارے میں اسرائیل کے حملوں میں اضافہ تمام فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کے جامع منصوبے کا حصہ ہے۔


































