
غزہ : حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے اعلان کیا ہے کہ اس بریگیڈ کے کمانڈر انچیف محمد ضیف غزہ جنگ کے دوران اپنے چند ساتھی کمانڈروں کے ہمراہ شہید ہوگئے ہیں۔
ابو عبیدہ نے بتایا ہے کہ القسام بریگیڈ کے کمانڈر انچیف محمد ضیف، بریگیڈ کے ڈپٹی کمانڈر مروان عیسی (ابوالبراء)، اسلحہ خانہ اور جنگی سروسز کے کمانڈر غازی ابو طماعہ ( ابو موسی)، شعبہ افرادی قوت کے کمانڈر رائد ثابت، خان یونس ڈویژن کے کمانڈر رافع سلامہ (ابو محمد)، نارتھ ڈویژن کے کمانڈر احمد الغندور(ابو انس) اور سینٹرل ڈویژن کے کمانڈر ایمن نوفل (ابو احمد) کے ہمراہ غزہ جنگ میں شہید ہوگئے ہیں۔
ابو عبیدہ نے کہا کہ شہادت محمد ضیف کیلئے اعزاز ہے جس نے تیس سال تک دشمن کو تھکائے رکھا۔ مروان عیسیٰ مجاہد ہے ان کو موت بستر پر کیسے آسکتی تھی۔


































