Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ

روزانہ کی خبریں

حماس کا امریکی نژاد اسرائیلی فوجی ایڈان الیگزینڈر کو رہا کرنے کا اعلان

غزہ : حماس نے امریکا سے براہ راست بات چیت کے بعد امریکی نژاد اسرائیلی فوجی ایڈان الیگزینڈر کو رہا کرنے کا اعلان کردیا۔ٹرمپ نے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ثالثوں کی جنگ بندی کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر اسرائیلی نژاد امریکی فوجی ایڈان الیگزینڈر کو رہا کردیا جائے گا۔ حماس نے کہا کہ یہ اقدام خیرسگالی کے طور پر کیا جائے گا۔ جس کا مقصد جنگ بندی اور غزہ میں امداد کے داخلے کیلئے معاہدے کی راہ ہموار کرنا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوجی کی رہائی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ تمام یرغمالی رہا کیے جائیں گے اور جنگ ختم ہو جائے گی۔ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ میں ان تمام لوگوں کا مشکور ہوں، جنہوں نے اس خبر کو یادگار بنانے میں کردار ادا کیا۔ ٹرمپ کے خیرمقدم کے باجود اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے الیگزینڈر کی رہائی کے لیے کسی بھی قسم کی جنگ بندی کا وعدہ نہیں کیا ہے۔ صرف اس کی رہائی کیلئے ایک محفوظ راہداری کی اجازت دی جائے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular