
تل ابیب: حماس اور اسرائیل کے درمیان تین ماہ کی جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کی نئی تجویز سامنے آگئی۔ اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت کے مطابق نئی تجویز میں ہزاروں فلسطینیوں کی رہائی اور شمالی غزہ میں بے گھر افراد کی گھروں کو واپسی بھی شامل ہے۔ جبکہ غزہ کی تعمیر نو کے لیے بین الاقوامی مالی امداد پر بھی زور دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فلسطینی اور اسرائیلیوں نے ابھی تک اس رپورٹ پر سرکاری طور پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ اسرائیلی جنگی کونسل حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے نئی تجویز پر تبادلہ خیال کرے گی۔


































