Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

حماس اور اسرائیل کا 620 فلسطینیوں کی رہائی کا تنازعہ حل کرنے پر اتفاق

غزہ : حماس اور اسرائیل نے چھ سو بیس فلسطینیوں کی رہائی کا تنازعہ حل کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ حماس کے وفد نے سینئر عہدیدار خلیل الحیا کی سربراہی میں قاہرہ میں مصری عہدیداروں سے ملاقات کی تاکہ جنگ بندی اور قیدی تبادلے کے معاہدے کے ساتھ ساتھ مذاکرات کے اگلے مرحلے کی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جاسکے۔ ملاقات میں طے کیا گیا کہ اسرائیل چار اسیروں کی لاشوں کے بدلے چھ سو بیس فلسطینی قیدیوں کو آزاد کرے گا۔ جن کی رہائی اسرائیل نے موخر کردی تھی۔ حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ معاہدے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے ایک حل طے کیا گیا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی بیک وقت اسرائیلی باقیات کی حوالگی کے ساتھ ساتھ ہوگی۔ اسرائیلی عہدیدار نے تصدیق کی کہ چار اسرائیلی یرغمالیوں کی باقیات بغیر کسی تقریب کے واپس کردی جائیں گی اور فلسطینی قیدیوں کو آہستہ آہستہ اسرائیلی جیلوں سے رہا کیا جائے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular