
غزہ : حماس نے ثالثوں کی جانب سے جنگ بندی کی نئی تجاویز سے اتفاق کرلیا۔ حماس کے رہنما خلیل الحیا نے کہا ہے کہ دو دن قبل مصر اور قطر میں ثالثی کرنے والے بھائیوں کی طرف سے ایک تجویز موصول ہوئی تھی۔ ہم نے اس سے مثبت طور پر نمٹا اور اسے منظور کر لیا۔ خلیل الحیا نےکہا کہ امید ہے اسرائیل ثالثوں کی کوشش کو برباد نہیں کرے گا۔ تحریک مزاحمت کے ہتھیار ایک سرخ لکیر ہیں۔ حماس کے قریبی ذرائع نے اے ایف پی کوبتایا تھاکہ اُنہوں نے جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کو بحال کرنے کے لیے حماس اور مصر اور قطر کے ثالثوں کے درمیان جمعرات کی شام بات چیت شروع ہوئی۔ اُدھر اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر کا کہنا ہےکہ حماس کی جانب سے مصر اور قطر کی جانب سے پیش کردہ جنگ بندی کے نئے منصوبے کو قبول کرنے کے بعد اسرائیل نے جوابی تجویز پیش کی ہے۔


































