Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

حماس امریکی اسیر اور 4 افراد کی باقیات حوالے کرنے پر رضامند

دوحہ : حماس نے اسرائیلی نژاد امریکی اسیر کی رہائی اور دُہری شہریت کےحامل چار افراد کی لاشیں حوالے کرنے پر رضامندی ظاہر کردی۔ حماس رہنما حسام بدران نےکہا ہے کہ ثالثوں کی جانب سے مذاکرات کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کی یقین دہانی پر مثبت جواب دیا۔حماس جنگ بندی معاہدے کو مختلف مراحل میں نافذ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ اسرائیل کی طرف سے کوئی بھی انحراف ہمیں دوبارہ چوک پر لے جائے گا۔
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے حماس کی پیشکش پر شک کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس قطر میں جنگ بندی کے حوالے سے جاری مذاکرات کو خراب کرنا چاہتی ہے۔ نیتن یاہو کے دفتر نے کہا کہ اسرائیل نے وٹکوف کی تجویز کو قبول کیا ہے اور لچک کا مظاہرہ کیا ہے لیکن حماس اس سے انکار کر رہی ہے اور وہ اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular