
نیش ویل: امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر نیشول کے اسکول میں فائرنگ سے 3 کمسن طالب علموں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ کرنے والی کم عمر لڑکی تھی جو جوابی کارروائی میں ماری گئی۔ لڑکی کے پاس 2 رائفلز اور ایک ہینڈگن تھی۔ فائرنگ کا واقعہ صبح ساڑھے 10 بجے پیش آیا۔ پولیس کو فون کال کے ذریعے اطلاع ملی کہ کوویننٹ اسکول میں مسلح ملزم نے فائرنگ کی ہے۔ اسکول میں پری کنڈرگارٹن سے لیکر چھٹی جماعت تک کے 200 طلبہ زیر تعلیم ہیں۔


































