
احمد آباد: بھارتی ریاست گجرات کے وزیر داخلہ ہرش سنگھاوی نے ایک سو آٹھ مزارات گرانے کا اعتراف کرلیا۔ سنگھاوی نے اسمبلی سے خطاب میں بتایا کہ بھوپندر پٹیل کی زیر قیادت حکومت نے تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 108 مزاروں کو منہدم کر دیا ہے۔ اور صوبے کی املاک کو کھول دیا گیا ہے اس اقدام کو سازش کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔ سنگھوی نے مندروں کو کسی بھی بدنیتی پر مبنی ارادے سے بچانے کے لیے حکومت کے عزم کو دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ اب دادا یعنی بھوپیندر پٹیل کا بلڈوزرصوبے کے کونے کونے میں گھوم رہا ہے تاکہ سازش کرتے ہوئے کوئی مندر یا دیوستان ہٹایا نہ جاسکے۔ دادا کا یہ بلڈوزر 20 فٹ چوڑی گلی اور 80 میٹر چوڑی سڑک میں داخل ہو سکتا ہے۔


































