
Swedish activist Greta Thunberg, who departed Israel by plane on Tuesday after being detained aboard the Gaza-bound British-flagged yacht "Madleen” after Israeli forces boarded the charity vessel as it attempted to reach the Gaza Strip in defiance of an Israeli naval blockade, talks to journalists as she arrives at a terminal at the Paris-Charles de Gaulle Airport, in Roissy-en-France near Paris, France, June 10, 2025. REUTERS/Gonzalo Fuentes
پیرس : ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ نےکہا کہ اسرائیل ہمیں بین الاقوامی پانیوں سے اغوا کرکے اسرائیل لا کر اور کشتی پر قبضہ کرکے غیر قانونی فعل کا مرتکب ہوا ہے۔
اسرائیلی حراست سے رہائی کے بعد فرانس ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں تھنبرگ نے صورتحال کو انتشاری اور غیر یقینی قراردیا۔ تھنبرگ نے کہا کہ میڈلین پر سوار لوگوں کے ساتھ جو کچھ اسرائیل نے کیا وہ اصل کہانی نہیں ہے۔ بلکہ اصل کہانی غزہ میں جاری نسل کشی اور ناکہ بندی کے ذریعے پھیلائی گئی منظم فاقہ کشی ہے۔
انہوں نےکہا کہ اسرائیل غزہ میں اشد ضرورت کی اشیا۔ خوراک، دوائیوں اور پانی کو روک رہا ہے۔ انہوں نے اسرائیل کی جانب سے کشتی پر سوار افراد کو سینڈوچ پیش کرنے کی ویڈیو کو تشہیری ہتھکنڈا قرار دیا۔


































