Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے عام انتخابات کو انتہائی متنازعہ قرار دیدیا

لندن :عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے عام انتخابات کو انتہائی متنازعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی معیشت پر رپورٹ میں کہا ہے کہ سخت فیصلوں کیلئے پاکستان میں بننے والی نئی مخلوط حکومت کے پاس مینڈیٹ بظاہر ناکافی ہے، نئی حکومت کے آئی ایم ایف سے مذاکرات کی صلاحیت پر شکوک و شبہات ہیں۔ موڈیز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کا موجود پروگرام اپریل میں ختم ہو رہا ہے، پاکستان کو عالمی ادائیگیوں میں مشکلات کا سامنا رہے گا، موجودہ ریٹنگ عالمی ادائیگیوں میں مشکلات کی عکاسی کر رہی ہے۔ عالمی درجہ بندی ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کریڈٹ ریٹنگ پر "مستحکم آؤٹ لک” کو برقرار رکھا ہے۔ موڈیز نے مزید کہا ہے کہ ملک کا کریڈٹ پروفائل حکومت کی بہت زیادہ نقدیت اور بیرونی کمزوری کے خطرات کی عکاسی کرتا ہے کیونکہ زرمبادلہ کے کم ذخائر بیرونی فنانسنگ کی ضروریات کو پورا کرنے کی ضرورت سے کافی نیچے ہیں، ملک کی کمزور مالی طاقت اور سیاسی خطرات بھی کریڈٹ پروفائل کو محدود کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular