
غزہ: غزہ میں صیہونی فوج نے صبح سے جاری حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت اکیس فلسطینیوں کو شہید اور گیارہ کو زخمی کردیا۔ جبکہ عالمی دنیا خصوصاً عرب ممالک خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
صیہونی فوج نے صبح سویرے بیت لاہیہ میں رہائشی مقام پر حملہ کیا جس میں دو فلسطینی شہید ہوگئے۔ خان یونس میں خیمہ بستی پر گولہ باری سے پانچ فلسطینی شہید ہوئے۔ شجاعیہ میں ایک بار بھی جنگی طیاروں نے حملہ کیا۔ رفح کے اطراف میں بھی بعض مقامات پر ڈروںز سے حملے کئے گئے۔ ان حملوں میں بھی کئی معصوم فلسطینیوں کی اموات ہوئی ہیں۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے محفوظ قرار دئے گئے المواصی پر بھی فضائی حملہ کیا۔ ادھر غزہ سٹی میں گذشتہ روز حملے میں تباہ مکان سے دو لاشیں نکالی گئی ہیں۔


































