
غزہ : غزہ میں 168 ویں دن بھی صیہونی فوجی کی دہشت گردی جاری ہے۔ صیہونی فوج کے رفح میں رہائشی عمارتوں پر حملے میں چونتیس فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ سینٹرل اور شمالی غزہ میں بھی جنگی طیاروں نے بمباری کی اور توپ خانے نے مکانات کو نشانہ بنایا۔ حملوں میں پچین افراد جان سے گئے۔ چوبیس گھنٹوں میں سو سے زائد فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔نصیرات کیمپ میں حملوں کے دوران دس افراد شہید ہوئے۔ شہید کی مجموعی تعداد بتیس ہزار تک جاپہنچی۔
الشفا اسپتال کا محاصرہ چوتھے دن بھی جاری ہے۔ جہاں فوجیوں نے شعبہ خصوصی نگہداشت کی عمارت کو بم سے اڑادیا۔دوسری جانب مغربی کنارے میں نور شمس کیمپ میں ڈرون حملہ میں چار فلسطینی شہید ہوگئے۔


































