Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

دورانِ عدت نکاح کرنا شرعی لحاظ سے جائز نہیں، ڈاکٹر راغب نعیمی

لاہور : ناظم اعلیٰ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ دوران عدت نکاح کرنا شرعی لحاظ سے جائز نہیں، عدالت عالیہ کے جج عدت میں ہونیوالے نکاح پر فیصلہ کو واپس لیں، پاکستان میں کوئی بھی قانون اور فیصلہ قرآن و حدیث سے متصادم نہیں ہو سکتا، اگر یہ فیصلہ واپس نہیں لیا جاتا تو سپریم جوڈیشل کونسل اس فیصلہ کو واپس لے، کیوں یہ فیصلہ قرآن و حدیث کی نصوص کیخلاف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مفتیان کرام کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ سورئہ بقرہ کی آیت نمبر 228 میں بڑے واضح انداز میں طلاق یافتہ خواتین کو تین حیض کا انتظار کرنے کا کہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکم قرآنی کے مطابق خاتون دوران عدت نکاح نہیں کر سکتی۔ اس طرح حدیث رسول میں ہے کہ آپ نے طلاق یافتہ خاتون سے نکاح کرنے والے نکاح کو باطل فرماتے ہوئے اسے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم دیا۔ چاروں فقہی مذاہب میں دوران عدت نکاح کو جائز قرار نہیں دیا گیا، دورانِ عدت نکاح کرنا باطل ہے، اگر کسی نے دورانِ عدت نکاح کر لیا ہو تو اس کو چاہیے کہ فوراً جدائی اختیار کر لے اور عدت مکمل ہو جانے کے بعد دوبارہ نکاح کرے، فقہی معاملات میں عدالت مذہبی مشیران سے مشورہ لازم لیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular