
برلن : جرمنی کے پارلیمانی انتخابات میں چانسلر انیگلا مرکل کا حصہ نہ لینا حکمراں کرسچین ڈیموکریٹک یونین کو مہنگا پڑگیا، 16سال بعد سوشل ڈیموکریٹس پارٹی نے میدان مارلیا، 735 رکنی پارلیمنٹ میں سوشل ڈیموکریٹس پارٹی نے 206 نشستیں اور 25.8 فیصد ووٹ حاصل کئے، حکمراں سی ڈی یو
24.1 فیصد ووٹوں کے تناسب سے 196 نشستیں، گرین پارٹی نے 118 ، فری ڈیموکریٹس پارٹی نے 92 اور اے ایف ڈی نے 83 نشستیں حاصل کیں، کسی جماعت کو واضح اکثریت نہ ملنے پر ملک میں اتحادی حکومت بنے گی، سوشل ڈیموکریٹ پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر خزانہ اولاف شولز نئے چانسلر ہوں گے، سوشل ڈیموکریٹ اولاف شولز کا کہنا ہے کہ کرسمس سے پہلے حکومت بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، جبکہ کرسچن ڈیموکریٹ آرمین لاشیٹ کہتے ہیں کہ ہمارا سیاسی اتحاد حکومت سازی کی ہرممکن کوشش کرے گا۔


































