Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

غزہ میں روایتی جنگ نہیں نسل کشی ہورہی ہے، برازیلین صدر

برازیلیہ : برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ روایتی جنگ نہیں بلکہ نسل کشی ہے۔ برازیلی صدر نے کہاکہ غزہ کے علاقے میں اسرائیل کی بمباری اقوام متحدہ اور عالمی رہنماؤں کی ناکامی ہے۔ سلامتی کونسل کی اپنے فیصلوں کو نافذ کرنے میں ناکامی غزہ پر جاری بمباری کی وجہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہمارے پاس سچے رہنما ہوتے اور کوئی ایسا ادارہ ہوتا جسکے فیصلوں کا احترام کیا جاتا تو یہ جنگ نہیں ہوتی۔ انہوں نے غزہ میں بچوں سمیت ہزاروں ہلاکتوں اوراسپتالوں پر بمباری کو پاگل پن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کواپنے دفاع کا حق حاصل ہے لیکن معصوم خواتین اور بچوں کا غیر ضروری قتل قابل مذمت ہے۔انہوں نے تنازعہ کے سفارتی حل پر زور دیتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ ان کے اندر لڑائی کو روکنے کے لیے حساسیت کا فقدان ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular