Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

عام انتخابات : ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشنز قائم

اسلام آباد: 8 فروری کو ہونیوالے عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مردوں کیلئے 25 ہزار 320، خواتین کیلئے 23 ہزار 952 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جبکہ ملک بھر میں مردوں اور خواتین کیلئے مشترکہ پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 41 ہزار 403 ہے۔
پنجاب
الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں مجموعی طور پر 50 ہزار 944 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، پنجاب میں مردوں کیلئے 14 ہزار 556، خواتین کیلئے 14 ہزار 36 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جبکہ صوبے میں مردوں اور خواتین کیلئے مشترکہ پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 22 ہزار 352 ہے۔
سندھ
الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں مجموعی طور پر 19 ہزار 6 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، سندھ میں مردوں کیلئے 4 ہزار 443، خواتین کیلئے 4 ہزار 313 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں ۔ سندھ میں مردوں اور خواتین کیلئے مشترکہ پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 10 ہزار 250 ہے۔
خیبرپختونخوا
الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر 15 ہزار 697 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، خیبرپختونخوا میں مردوں کیلئے 4 ہزار 810 جبکہ خواتین کیلئے 4 ہزار 286 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں. خیبرپختونخوا میں مردوں اور خواتین کیلئے 6 ہزار 610 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں ۔
بلوچستان
الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان میں مجموعی طور پر 5 ہزار 28 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، بلوچستان میں مردوں کیلئے ایک ہزار 511، خواتین کیلئے ایک ہزار 317 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جبکہ مردوں اور خواتین کیلئے مشترکہ پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 2 ہزار 200 ہے۔
واضح رہے کہ کل 8 فروری بروز جمعرات ملک بھر میں عام انتخابات ہورہے ہیں ، پولنگ کا عمل صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا، پولنگ کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular