Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

غزہ کی استقامت نے دنیا کو حیران کر دیا ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

اسلام آباد: سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ غزہ کی استقامت نے دنیا کو حیران کر دیا ہے، اسرائیل کا بیانیہ دنیا نے مسترد کر دیا، آج دنیا میں غزہ اور مظلومین فلسطین کے حق میں باتیں ہو رہی ہیں۔ القدس کانفرنس سے خطاب میں علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کو شکست ہوئی ہے۔ غزہ کے دو پہلو ہیں ایک اسرائیل کا سیاہ ظالمانہ مکروہ چہرہ سامنے لایا اور دوسرا پہلو غزہ کے مظلومین کی استقامت اور بہادری کی صورت میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ مزاحمت کی قوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو فلسطین کے حق میں اٹھ کھڑے ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ غزہ کے مظلومین ہماری ناموس کی خاطر اپنی ناموس دے رہے ہیں، غزہ عالم اسلام کی جنگ لڑ رہا ہے، قرآن کا واضح حکم ہے کہ مظلومین کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوں، اس دفعہ کا یوم القدس کا دن عظیم الشان ہونا چاہئے۔
سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ حیرت ہے کہ یورپ کے کھیل کے میدانوں میں فلسطین کا جھنڈہ لہرایا جا سکتا ہے لیکن پی ایس ایل میں نہیں، پاکستان میں فلسطین کے لئے چندہ اکھٹا کرنے پر پابندی ہے، فلسطین کے موضوع پر بات کرتے ہوئے ہمارے وزیر اعظم کے ہاتھ پاؤں کانپے لگتے ہیں، فلسطین میں جاری بربریت اور ظلم کے بعد بھی ہمارے حکمرانوں کے ضمیر نہیں جاگے۔ پاکستان عالم اسلام کے لئے ایک امید تھی، لیکن ریاست کی پالیسی شاید کچھ اور ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے اپنے حکمرانوں سے زیادہ کرسٹینا رونالڈو قابل احترام ہے جو بار بار فلسطین کا پرچم اٹھا رہا ہے۔ اس وقت اگر کسی کو سلام ہے تو یمن کی فورسز کو سلام ہے، انتہائی کسمپرسی کی حالت میں عالمی قوتوں کو نکیل ڈالے ہوئے ہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما پیر نور الحق قادری نے کہا کہ چار اسلامی ممالک بھی متحد ہو جائیں فلسطین کی حمایت میں کل ہی غزہ کی جنگ رک جائے گی، پاکستان کے دینی غیرت و حمیت سے عاری حکمرانوں سے کوئی امید نہیں ہے، فلسطین کا مسئلہ پاکستان کے نظریہ کا حصہ ہے، اگر آج عمران خان وزیراعظم ہوتے تو اسرائیل کی سفاکیت رک چکی ہوتی۔

مزید پڑھیے

Most Popular