
تل ابیب: غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک صیہونی حکومت کو 56 ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ غاصب حکومت کو بھاری بجٹ خسارے اور قرضے کا بھی سامنا ہے۔ اسرائیلی بینک نے ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ جنگ سے اقتصادی نقصان کا اندازہ لگانا ابھی قبل از وقت ہے لیکن ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق اس جنگ کے اخراجات سات ارب ڈالر سے کم نہيں ہوں گے اور ممکن ہے ملک کی مجموعی جی ڈی پی کا 1.5 فیصد تک پہنچ جائے۔ یمنی فوج کی جانب سے غاصب صیہونی حکومت کی بندرگاہوں کی جانب جانے والے بحری جہازوں پر حملے اور غاصب صیہونی حکومت کی اقتصادی ناکہ بندی کی وجہ سے تل ابیب انتظامیہ کی معیشت کو اور زیادہ نقصان پہنچا ہے۔


































