
اسلام آباد: حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے تو غزہ جنگ رک سکتی ہے۔
اسماعیل ہنیہ نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں حرمت اقصیٰ کانفرنس سے ٹیلیفونک خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن صیہونی ہیں۔ اس جنگ میں ہمارے بیس ہزار بچے عورتیں اور مرد شہید ہوچکے ہیں۔
اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ پاکستان ایک مضبوط ملک ہے اگر پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے تو جنگ رک سکتی ہے، پاکستان سے ہمیں بہت سی امیدیں ہیں پاکستان اسرائیل کو پسپائی پر مجبور کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہم اس وقت اسرائیل کے جدید ترین ہتھیاروں کو تباہ کررہے ہیں ، ہمیں امید ہے کہ ہم کامیاب ہوں گے اسرائیل اپنے ناپاک ارادوں میں ناکام ہوگا۔


































