
غزہ : غزہ میں شدید موسمی حالات المناک سانحے کی شکل اختیار کر گئے۔ شدید موسمی طوفان سے شہدا کی تعداد سولہ تک جاپہنچی۔ دو سال سے پرانے خیموں اور عارضی پناہ گاہوں میں رہنے والے ہزاروں خاندان غیر معمولی خطرے کا سامنا کر رہے ہیں۔
شدید سیلاب، طاقتور ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں نے متاثرین کا بچاکھچا سامان اور خوراک بھی برباد کردیا۔ڈھائی لاکھ سے زائد بے گھر افراد پانی، سیلاب اور عمارتوں کے گرنے سے متاثر ہوئے۔ تباہ شدہ مکانات میں مقیم کئی مکین ملبے تلے دب گئے۔
بدترین صورتحال کے باوجود اسرائیل تیار شدہ گھر اور رہائشی سامان داخل ہونے سے روک رہا ہے۔ خیموں میں مقیم ہزاروں بے گھروں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔


































