Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

غزہ: جنگ بندی کا دوسرا روز، 13 اسرائیلی، 4 تھائی، 39 فلسطینی رہا

غزہ : غزہ میں عارضی جنگ بندی کے دوسرے روز حماس نے سترہ یرغمالی اور اسرائیل نے انتالیس فلسطینی رہاکردئے۔ حماس نے پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے تین بجے کے قریب 13 اسرائیلی اور 4 تھائی باشندوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا۔ اسرائیلیوں میں 5 خواتین اور 8 بچے شامل ہیں۔ یرغمالیوں کی رہائی کے بعد اسرائیل نے عوفر جیل سے 39 فلسطینی قیدی رہا کردئیے۔ رہائی کے بعد فلسطینی قیدی مغربی کنارے کے علاقے بیتونیا پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ رہائی پانیوالوں میں 33 بچے اور 6 خواتین شامل ہیں۔
اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کی وجہ سے اسیروں کی رہائی کا عمل تاخیر کا شکار ہوا۔ تاہم قطر اور مصر کے دونوں فریقوں کے ساتھ رابطوں کے ذریعے رکاوٹوں کو دور کرلیا گیا۔ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے کہاتھا کہ اسرائیل معاہدے کی پاسداری نہیں کر رہا۔ جب تک شمالی غزہ میں امدادی ٹرکوں کو داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا جائے گا معاہدے کے تحت اسرائیل کو شمالی غزہ میں امدادی ٹرکوں کی رسائی دینی ہوگی۔

مزید پڑھیے

Most Popular