
(250119) — CAIRO, Jan. 19, 2025 (Xinhua) — Aid trucks wait to enter Gaza at the Egyptian side of the Rafah border crossing on Jan. 19, 2025. Egypt resumed on Sunday sending humanitarian aid trucks to the Gaza Strip through the Rafah border crossing between Egypt and the enclave after the recently reached Israel-Hamas ceasefire agreement started taking effect, the Egyptian State TV reported. An initial batch of 95 aid trucks crossed the Egyptian side of the crossing bound for Gaza, and approximately 500 more trucks will follow throughout the day, the report added. (Xinhua/Ahmed Gomaa)
غزہ : جنگ بندی کے بعد غزہ میں امداد کی فراہمی میں تیزی آگئی ہے۔ سینکڑوں ٹرک متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے۔ جنگ بندی پر عملدرآمد کا آغاز ہوتے ہی غزہ میں داخل ہونے والے ٹرکوں کی قطاریں لگ گئیں۔ پیر کو رات گئے تک سینکڑوں ٹرک امداد لیکر متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے۔ کھانے پینے کی اشیا۔ صاف پانی اور دیگر ضروری اشیا سمیت ہزاروں ٹن سامان متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا۔ اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے کہا ہے کہ اس کے پاس خوراک کی وافر مقدار موجود ہے ۔ جو دس لاکھ سے زائد لوگوں کو 3 ماہ تک کھانا کھلانے کے لیے کافی ہے۔ علاقے کی بیکریوں کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے سامان اور بچوں کے لیے غذائی سپلیمنٹس بھی بھیجے گئے ہیں.


































