Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

شہر قائد میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام غزہ ملین مارچ

کراچی: شہر قائد میں جماعت اسلامی کے تحت غزہ ملین مارچ نکالا گیا۔ مارچ کے موقع پر شارع فیصل پر عوام کا سمندر امڈ آیا۔ مارچ میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ مظاہرین لبیک یا اقصیٰ کے نعرے لگاکر غزہ کے نہتے مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے رہے۔ مارچ کے شرکا سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہاکہ کراچی نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ اہل کراچی کے دل اہل غزہ و مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ مسائل و مشکلات کے باوجود یہ شہر امت کے لیے اپنا حق ادا کرتا ہے۔ اہل فلسطین جن مظالم کا شکار ہے اس حوالے سے عالمی سطح پر ایک لہر تو پیدا ہوگئی ہے۔ 24 لاکھ افراد غزہ میں ہیں لیکن کسی ایک فرد نے بھی شکست قبول نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کا مکر اور جھوٹ عیاں ہوگیا ہے۔ وہ خود دہشت گرد ہے اور کہتا ہے کہ حماس کو دہشت گرد قرار دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ غزہ میں جنگ بندی ہونی چاہیے، اسرائیل کی پشت پر امریکا کھڑا ہوا ہے۔ امریکا نے افغانستان میں انسانوں کو قتل کیا۔ امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ امریکا میں لوگ اہل فلسطین کے حق میں احتجاج کر رہے ہیں، اس کے باوجود امریکا دہشت گرد ملک بنا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 40 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو اسرائیل نے شہید کردیا ہے۔ پوری دنیا میں جنگ بندی کی بات ہو رہی ہے لیکن امریکا اسرائیل کو اربوں کی فنڈنگ کر رہا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے یہ بھی کہا کہ حماس منظم جماعت ہے، جو سیاسی خدمت کر رہی ہے۔ اسماعیل ہانیہ سمیت فلسطین کی جنگ لڑنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام ہتھیار ڈالنے پر تیار نہیں، ایک بھی ایسا فلسطینی نہیں جو کہے ہم شکست تسلیم کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular