
غزہ : صیہونی فوج نے غزہ پر حملے جاری رکھتے ہوئے خواتین اور بچوں سمیت مزید انیس فلسطینی شہید اور کئی زخمی کردئے۔صیہونی جنگی طیاروں نے صبح سویرے غزہ سٹی میں تین اپارٹمنٹس پر میزائل حملے کئے جس میں خواتین اور بچوں سمیت پندرہ فلسطینی شہید اور دس زخمی ہوگئے۔ بیت لاہیا میں خیمہ پر بم لگنے سے چار فلسطینی جان سے گئے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں اور ڈرونز نے رات گئے جگہ جگہ بم برسائے۔
ادھر اسرائیل کی سیکورٹی کابینہ نے غزہ میں آپریشن کو توسیع دینے کی منظوری دیدی ہے جبکہ ہزاروں ریزرو سپاہیوں کو طلب کرلیاہے۔ اسرائیل اور مغربی کنارے میں تعینات اہلکاروں اور حاضر سروس سپاہیوں کی جگہ لینے کے لئے ریزوسٹس کو حکم نامے بھیجنے کا آغاز کر دیا ہے۔ سیکورٹی کابینہ نے فوجی علاقوں میں خوراک کے ڈبے تقسیم کرنے کی بھی تجویز دی ہے۔


































