
غزہ: غزہ میں اسرائیل کی جانب سے خیموں اور موبائل گھروں کے داخلے پر پابندی سے المیہ جنم لینے لگا۔ شمالی غزہ میں سخت سردی اور بارش نے صورتحال انتہائی خراب کردی ہے۔ سخت موسم میں کھلے آسمان تلے پڑے متاثرین سخت مصائب کا شکار ہیں۔ بچے موت کے منہ میں جانے لگے ہیں۔ غزہ سٹی میں سخت سردی کی وجہ سے مزید تین نومولود دم توڑ گئے۔ ایک ہفتے کے دوران اموات سات ہوگئی ہیں۔ کئی بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔
غزہ کے فرینڈز آف دی پیشنٹ ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید صلاح نے بدقسمت اموات کی تصدیق کی اور مزید کہا کہ بہت سے مریضوں خصوصاً بچوں کا ایسا ہی انجام ہو سکتا ہے۔ انہوں نے تباہ شدہ اور محصور ساحلی علاقوں میں ہسپتالوں کے لیے ادویات، آلات اور امداد کی فوری منتقلی کا مطالبہ کیا۔


































