Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

غزہ نسل کشی کی تباہ کن صورتِ حال سے دوچار ہے، اسپین

برسلز : ہسپانوی وزیرِ اعظم پیڈرو سانچیز نے کہا ہے کہ غزہ نسل کشی کی تباہ کن صورتِ حال سے دوچار ہے۔ انہوں نے یورپی یونین پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعاون کا معاہدہ فوری طور پر معطل کرے۔
برسلز میں یورپی یونین کونسل کے اجلاس سے قبل ایک نیوز کانفرنس میں پیڈرو سانچیز نے غزہ میں جارحانہ کارروائیوں کے باوجود اسرائیل کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکامی پر یورپی یونین پر کڑی تنقید کی اور دُہرے معیار کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ یورنین یونین نے یوکرین کے ساتھ جنگ پر روس کیخلاف پابندیاں عائد کرنے پرزور دیا جبکہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں اور معاہدے میں متعین اصولوں کی خلاف ورزی کے باجود شراکت داری کے معاہدے کو برقرار رکھا۔
سانچیز نے کہا کہ یہ بات نہایت واضح ہے کہ اسرائیل اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ یورپی یونین کو تعاون کا معاہدہ فوری طور پر معطل کر دینا چاہیے۔

مزید پڑھیے

Most Popular