
رام اللہ : فلسطینی صدر محمود عباس نے کہاہےکہ غزہ بھی بیت المقدس اور مغربی کنارے کی طرح ایک لازمی اور ناقابل تقسیم فلسطینی ریاست کا اٹوٹ انگ ہے۔ فلسطینیوں سے یکجہتی کے عالمی دن پر محمود عباس نےکہاکہ غزہ میں کوئی ریاست نہیں ہے اور نہ ہی اس کے بغیر فلسطینی ریاست مکمل ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی کو وجودی خطرے کا سامنا ہے۔ اسرائیلی فوج فلسطینی شہریوں کو جان بوجھ کر اور منظم طریقے سے نشانہ بنانے، جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کررہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ بین الاقوامی برادری اور تنظیمیں خاموش الحاق اور آبادکاری کے اقدامات کو روکیں۔ تمام مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں نسلی تطہیر اور نسلی امتیاز کے روز مرہ کے مکروہ ہتھکنڈوں کو بند کیا جائے۔


































