
غزہ : اسرائیل نے زمینی کارروائی کو وسعت دے کر غزہ کے پچیس فیصد علاقے پر قبضے کے منصوبے پر عملدرآمد شروع کردیا۔امریکی ویب سائٹ ایگزیوز نے ایک اسرائیلی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیل اگلے دو سے تین ہفتوں کے دوران غزہ میں اپنی زمینی کارروائی کو وسعت دے کر فلسطینی سرزمین کے پچیس فیصد پر قبضہ کر لے گا۔ اسرائیلی اہلکار نے بتایاکہ زمینی کارروائی زیادہ سے زیادہ دباؤ کی مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد حماس کو مزید یرغمالیوں کی رہائی پر راضی کرنے پر مجبور کرنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ اقدام پہلے ہی شروع ہو چکا ہے اور ایک بار پھر ان فلسطینی شہریوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا جارہا ہے جو جنوری میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد شمالی اور جنوبی غزہ میں گھروں کو لوٹ گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق جنگ بندی نہ ہوئی تو بیس لاکھ فلسطینیوں کو ایک چھوٹے انسانی ہمدردی زون میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔


































