
ویانا : عالمی ادارہ صحت نے غزہ کو بچوں کا مقتل قرار دے دیا ہے۔ عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں پیدا ہونے والے دس میں سے چھ بچے غذائی قلت کے باعث دم توڑ رہے ہیں۔ جبکہ کے دو بچے چند دنوں میں علاج اور غذائی ضروریات پوری نہ ہونے کے باعث جان دے رہے ہیں۔ شہر میں خوراک اور ادیاویات کی شدید قلت کے باعث معمولی بخار اور بیماریاں بھی جان لیوا بن رہی ہیں۔ سب سے زیادہ غذائی قلت کا شکار بچے اور عورتیں بن رہے ہیں۔امدادی سامان کی فراہمی میں رکاوٹیں اور میڈیکل حملے پر اسرائیلی تشدد کے باعث صورتحال دن بدن مزید گھمبیر ہورہی ہے۔ غزہ میں موجودہ صورتحال برقرار رہی تو مئی تک شہر میں لاکھوں انسان بیماریوں، غذائی قلت سے دم توڑ دیں گے۔


































