
Palestinians evacuate wounded in Israeli bombardment Rafah, Gaza Strip, Friday, Dec. 1, 2023. (AP Photo/Hatem Ali)
غزہ :غزہ میں اسرائیل فضائی حملوں اور گولہ باری سے مزید چھیاسی فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج کے غزہ میں جگہ جگہ حملے جاری ہیں۔ وسطی غزہ میں اسرائیلی فوج نے رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا ہے جس میں میاں بیوی اور بیٹا شہید ہوگئے۔ خان یونس میں بھی اسرائیلی فوج نے نہتے فسلطینیوں پر فائرنگ کردی جس سے 20 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ رفح ۔ دیر البلاح ۔جبالیہ اور غزہ سٹی میں کئی قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں۔ اسرائیلی جارحیت میں مجموعی شہدا کی تعداد تیس ہزار چھ سو ہوگئی ہے۔
ادھر حماس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے چار اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا۔جبکہ اقوام متحدہ نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ غزہ میں انسانی پیدا کردہ قحط ہے اور اب تک پچاس سے زائد بچے بھوک اور غذائی قلت کے باعث دم توڑ چکے اور بیماریاں پھیلنے سے اموات قابو سے باہر ہوجائیں گی۔


































