Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ

روزانہ کی خبریں

غزہ: خواتین اور بچوں سمیت مزید 54 فلسطینی شہید

(250423) — GAZA, April 23, 2025 (Xinhua) — A Palestinian woman carries the body of a victim killed in an Israeli airstrike in Gaza City, on April 23, 2025. At least 51,305 people have been killed in Israeli strikes on Gaza since the offensive began in October 2023, according to an update from Gaza’s health authorities. (Photo by Rizek Abdeljawad/Xinhua)

غزہ : صیہونی فوج نے رات بھر اور صبح سویرے غزہ کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ حملے کئے۔ فضائی حملوں اور گولہ باری میں چوبیس گھنٹوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت مزید چوون فلسطینی شہید اور کئی زخمی کردئے گئے۔ صیہونی جنگی طیاروں نے نصیرات میں ایک گاڑی کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں پانچ فلسطینی شہید ہوگئے۔ خان یونس کے علاقے منیٰ میں توپ خانے سے گولہ باری کے نتیجے میں بچوں سمیت گیارہ فلسطینی جان سے گئے۔
بیت حنون اور خان یونس پر فضائی حملے میں آٹھ فلسطینی شہید ہوئے۔ جنگی طیاروں اور ڈرونز نے غزہ سٹی۔ جبالیہ۔ المواصی۔ رفح اور دیگر علاقوں کو بھی اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا اور کئی فلسطینی شہید اور زخمی کردئے۔
ادھر فلسطین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے کہا ہےکہ غزہ میں خوراک کی صورتحال گزشتہ انیس ماہ سے بھی زیادہ سنگین ہوچکی ہے۔ جہاں ضروری خوراک کی فراہمی بازاروں اور تقسیم کے مراکز دونوں میں ختم ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular