
غزہ : غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں میں مزید ایک سو بائیس فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فضائیہ نے رفح اور خان یونس میں جنگی جرائم کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔ پناہ گزینوں کے کیمپوں اور رہائشی عمارتوں کو بمباری کا نشانہ بنایا گیا مجموعی شہادتیں چوبیس ہزار پانچ سے بڑھ گئی ہیں۔ رفح کے پناہ گزین کیمپ پر حملے میں چھبیس فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ دیر البلح میں چالیس اور خان یونس میں ستر سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ حماس اسرائیل معاہدے کے تحت طبی امداد کے پانچ ٹرک غزہ میں داخل ہوگئے۔ معاہدے کے تحت 45 یرغمالیوں اور اسپتاوں کو یہ امداد فراہم کی جائے گی.


































