Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

گیس بحران، پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کیا جائے، علامہ سبطین سبزواری

لاہور : اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے ملک میں جاری گیس بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو شروع کیا جائے تاکہ ملک ناقابل برداشت گیس بحران سے نجات حاصل کرسکے ۔ایران اپنے علاقے میں گیس لائن بچھا چکا ہے اور پاکستان کو اپنی سرزمین پر لائن بچھانے کے لئے قرض دینے پربھی تیار ہے مگر حکمرانوں کی نااہلی اور امریکا کا خوف قومی ترقی کے راستے میں رکاوٹ ہے۔جامعتہ النجف میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں شروع کئے گئے گیس پائپ لائن منصوبے کے افتتاح کے باوجود بعد میں برسر اقتدار آنے والی مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کی حکومتوں نے امریکا سے خوفزدہ ہوکر قومی اہمیت کے منصوبے پر کوئی کام نہیں کیا اور مہنگی ایل این جی خریدی،جس کا آج نہ صرف ملک و قوم کو نقصان ہوا بلکہ عوام بھی در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular