Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

گمبہ اسکردو سب ڈویژن قرار، موجودہ حکومت کی مخلصانہ کوششوں سے بلتستان کا نقشہ بدل رہا ہے، آغا علی رضوی

اسکردو : اسکردو کے حلقہ نمبر دو گمبہ اسکردو کو سب ڈویژن قرار دے دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے عوام کے دیرینہ مطالبے پر سب ڈویژن کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا۔ آغا علی رضوی کی زیر قیادت حلقے کے عمائدین زعماء و سرکردگان کا اجلاس ہوا جس میں شغرتھنگ روڈ سیکشن فور کی منظوری،حلقہ نمبر دو میں 250 بیڈ کے اسپتال اور اسکردو بائی پاس ایکسپریس وے بنانے اور کواردو قمراہ روڈ کو پیجو پروجیکٹ میں شامل کرانے کا خیرمقدم کیا گیا۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ موجودہ حکومت کی مخلصانہ کوششوں کے نتیجے میں بلتستان کا نقشہ بدل رہا ہے ۔عوام کی سب سے زیادہ توقعات اسی حکومت اور وزیراعلیٰ سے وابستہ ہیں کہ مسائل حل کریں گے۔ اس موقع پر وزیر اعلی گلگت بلتستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ سیاحت کے مواقع بلتستان ریجن میں ہیں۔ اسی لئے وزیر اعظم پاکستان بھی گلگت بلتستان کو سیاحتی حب بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔ وزیر زراعت کاظم میثم نے کہا کہ انہوں نے عوام کے دیرینہ مطالبات کو اور مسائل کو حل کیا اور جس انداز میں مسائل کو حل کرنے کے لئے کوشش کر رہے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہے۔اس اجلاس میں آغا سید علی رضوی،آغا سید محمد رضوی،علمائے کرام،سادات کرام،عمائدین،زعماء و سرکردگان حلقہ نمبر دو نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا شکریہ ادا کیا اور انکے ویژن کا سراہا۔

مزید پڑھیے

Most Popular