Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر کی اسلام آباد میں نماز جنازہ ادا

اسلام آباد: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر کی اسلام آباد میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی، محمد حسن حیدر کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کی گئی۔ محمد حسن حیدر کل وادی تیراہ میں دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ہوئے تھے، شہید محمد حسن حیدر کو مکمل فوجی اعزازکے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں نگران وزیر اعظم، نگران وزیر دفاع، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے شرکت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے بھی شرکت کی، نگران وزیر اعظم اور آرمی چیف نے شہید محمد حسن حیدر کے جنازہ کو کندھا بھی دیا۔
نائیک خوشدل خان شہید، رفیق خان شہید اور لانس نائیک عبدالقادر شہید کی نماز جنازہ بھی آبائی علاقوں میں ادا کی گئی، تمام شہدا کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular