
بیروت: حزب اللہ نے گزشتہ سال اسرائیلی حملے میں شہید اپنے سربراہ سید حسن نصر اللہ کی تدفین کا اعلان کردیا۔ شہید سید حسن نصر اللہ کی تدفین تئیس فروری کو بڑے عوامی اجتماع میں کی جائے گی۔ حزب اللہ کے سبراہ شیخ نعیم قاسم نے اعلان کیا کہ سید حسن نصر اللہ اور سید ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ عوامی اجتماع میں ادا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ سید حسن نصر اللہ کو 27 ستمبر کو بیروت میں شہید کیا گیاتھا، اور ان کی امانتاً تدفین کی گئی تھی۔


































