
People inspect the site of an Israeli strike that killed Palestinians, gathered to collect water from a distribution point, according to medics, in Nuseirat in the central Gaza Strip July 13, 2025. REUTERS/Stringer
جنیوا : اقوام متحدہ کی ایجنسیوں نے کہا ہے کہ غزہ میں ایندھن کی قلت نازک سطح پر پہنچ گئی ہے جس سے انسانی بحران کھڑا ہونے کا خدشہ ہے۔ اقوام متحدہ کی ایجنسی اوچا۔ عالمی ادارہ صحت اور ورلڈ فوڈ پروگرام نے کہاہے کہ غزہ کے باشندے تقریباً دو سال سے جاری جنگ کے سبب انتہائی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ یہ آبادی پہلے سے ہی قحط کے دہانے پر موجود تھی اور ایندھن کے خاتمے نے اس پر ایک نیا ناقابل برداشت بوجھ ڈال دیا ہے۔ بیان میں کہا گیاہے کہ اگر کافی ایندھن دستیاب نہ ہوا تو وہ اپنی کارروائیاں مکمل طور پر بند کرنے پر مجبور ہو سکتی ہیں۔
ایجنسیوں نے خبردار کیا کہ ایندھن کے بغیر بیکریاں اور کمیونٹی کچن نہیں چل سکتے۔ پانی کی پیداوار اور سیوریج کے نظام بند ہو جائیں گے۔ لوگوں کو محفوظ پانی سے محروم کردیا جائے گا اور سڑکوں پر ٹھوس فضلہ اور سیوریج جمع ہو جائیں گے۔


































