
اسلام آباد : جامع مسجد و امام بارگاہ الصادق جی نائن ٹو اسلام آباد پر حملے کی دھمکیاں دینے، مکتب تشیع کی توہین اور اہل تشیع کیخلاف اشتعال انگیز نعرے لگانے پر تھانہ کراچی کمپنی کو کالعدم دہشت گرد تنظیم کے مقامی غنڈوں کیخلاف مقدمہ کی درخواست دیدی گئی۔ جبکہ پولیس اور انتظامیہ کے جانبدارانہ طرزعمل کیخلاف جمعہ کو احتجاجی اجتماع منعقد کیا جائے گا۔ اس بات کا فیصلہ دینی جماعتوں، ماتمی انجمنوں اور ٹرسٹ کے نمائندوں پر مشتمل مشاورتی اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں کالعدم تنظیم کی غیرقانونی ریلی میں مکتب تشیع کی توہین اورجامعہ الصادق کی اینٹ سے اینٹ بجانے کی دھمکیوں پرانتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی کی شدید مذمت کی گئی، اجلاس میں واضح کیا گیا کہ انتظامیہ اورپولیس انتہائی غیرجانبداری کا مظاہرہ کررہی ہے کالعدم تنظیم کے مطالبہ پرعلامہ مرزا شیخ حسین صابری کیخلاف غیرقانونی مقدمہ تو درج کرلیا گیا تاہم کھلےعام دھمکیاں دینے اورمکتب تشیع کی توہین پر مقدمہ کی درخواست دینے کے باوجود ایف آئی آر درج نہیں کی جارہی ہے حالانکہ کالعدم تنظیم کے غنڈوں کی تقاریرکی ویڈیوز بطورثبوت تھانہ کمپنی کوفراہم کردی گئی ہیں۔ اجلاس میں علامہ مرزا شیخ حسین صابری پر غیر قانونی ایف آردرج کرانے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اجتماع میں ایک رہبرکمیٹی تشکیل دی گئی جو آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔


































