
لاہور : وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ مرید حسین نقوی نے قندھار کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران نمازیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں نماز ِ جمعہ پر مسلسل حملے بد ترین سفاکیّت اور طالبان کی رِٹ پر سوالیہ نشان ہیں۔مظلوموں کے غم میں شامل نہ ہونا بھی سنگدلی اور غیر اسلامی رویہ ہے۔ قندھار کے اہل سنت شہریوں کے زخمیوں کی مدد کرنے، خون دینے سے ثابت ہوتا ہے اِس خطہ میں شیعہ،سُنی کا کوئی مسئلہ نہیں۔ پاکستان و افغانستان میں مختلف ناموں سے بے گناہوں کا خون بہانے والی تنظیمیں، لشکر در اصل امریکہ ،اسرائیل اور بھارت کے کرائے کے قاتل ہیں۔دونوں ملکوں کی ذمہ دار سُنی، شیعہ قیادت نے اسلام دشمن طاقتوں کی طرف سے سُنی، شیعہ لڑائی کی سازش ناکام بنا دی ہے۔


































