
پیرس : فرانس میں سینیٹ نے کھیلوں کے مقابلوں میں حجاب سمیت ہر قسم کی مذہبی علامات پر پابندی کا بل منظور کرلیا۔ فرانس میں دائیں بازو کی اکثریت رکھنے والے ایوان بالا میں 210 ارکان نے سیاسی یا مذہبی علامات ظاہر کرنے والے لباس پہننے پر پابندی کے حق میں ووٹ دیا۔ جبکہ اکیاسی ارکان نے بل کی مخالفت کی۔
فرانس میں سیکولرازم کے برانڈ کے تحت سرکاری ملازمین، اساتذہ اور طالب علم عیسائی صلیب، یہودی کپا، سکھ پگڑی یا مسلمان حجاب نہیں پہن سکتے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ اس طرح کے قانون سے فرانس میں مسلم خواتین کو پہلے سے درپیش مذہبی، نسلی اور صنفی امتیاز میں مزید اضافہ ہوگا۔


































