
لندن : فرانس، برطانیہ اور جرمنی نے ایران پر دو ہزار پندرہ میں اٹھائی گئی پابندیاں دوبارہ لگانے کی دھمکی دیدی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے برطانیہ، فرانس اور جرمن ہم منصب کو ٹیلی فون کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر حتمی سمجھوتے کے لیے اگست کے اختتام تک کی ڈیڈ لائن دی جائے۔ تینوں ممالک نے امریکی تجویز سے اتفاق کیا۔
رپورٹس کے مطابق تینوں ممالک معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں ایران پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی وہ تمام پابندیاں پھر سے عائد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جو دو ہزار پندرہ میں جوہری معاہدے کے موقع پر اٹھالی گئی تھیں۔ فرانس کے وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ ایران نے پیشرفت نہ کی تو ہتھیاروں اور بینکاری سے متعلق پابندیوں کے ساتھ ساتھ دیگر پابندیاں بھی بحال کی جائیں گی۔
ایران نے خبردار کیا ہے کہ پابندیوں کی بحالی ایران کے جوہری معاملے میں یورپ کا کردار ختم کردے گی۔


































