Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

چار یورپی ممالک فلسطین و اسرائیل تنازعہ کے دو ریاستی حل پر متفق

میڈرڈ : ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے کہا ہے کہ ان کا ملک آئرلینڈ، مالٹا اور سلووینیا کے رہنماؤں کے ساتھ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے پہلا قدم اٹھانے پر متفق ہوگیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سانچیز نے برسلز میں یورپی کونسل کے اجلاس کے بعد کیا۔ جہاں تک اسپین کا تعلق ہے سانچیز کو توقع ہے کہ گزشتہ برس شروع ہونے والے موجودہ چار سالہ قانون سازی کے دور میں ہی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیا جائے گا۔ سانچیز نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ یورپی کونسل کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ایک اجلاس میں آئرلینڈ، مالٹا اور سلووینیا کے رہنماؤں کے ساتھ اس معاہدے پر پہنچے ہیں۔ ملاقات کے بعد آئرلینڈ کی طرف سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ہم اس بات پر متفق ہیں کہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے حصول کا واحد راستہ دو ریاستی حل کو نافذ کرنا ہے۔ اس حل کے تحت اسرائیل اور فلسطینی ریاستیں امن و استحکام اور سکیورٹی کے ساتھ شانہ بشانہ رہیں۔
عرب ملکوں اور یورپی یونین نے نومبر میں اسپین میں ایک اجلاس کے دوران اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ دو ریاستی حل ہی فلسطین اسرائیل تنازع کا واحد حل ہے۔ 1988 سے اقوام متحدہ کے 193 میں سے 139 ملکوں نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular